ورلڈ ٹی ٹونٹی : ہالینڈ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 134رنز کا ہدف

ورلڈ ٹی ٹونٹی : ہالینڈ کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 134رنز کا ہدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 2014ءکے 29ویں میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 134رنز کا ہدف دیا ہے ۔ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے ،ہالینڈ کی جانب سے وکٹ کیپر ویسلے براسی نے 48اور اوپنر سٹیفن میبرگ نے 39 رنز سکور کیے ، انگلینڈ کی جانب سے کپتا ن سٹورٹ براڈ نے 3اور کرس جورڈن اورروی بوپارہ نے 1,1وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان سٹورٹ براڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ، انگلینڈ نے فاسٹ باﺅ لر جیڈ ڈرن بیک کی جگہ لیفٹ آرم سپنر سٹیفن پیری کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ڈچ کپتان پیٹر بورن کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ ہالینڈ نے مسلسل 7ویں میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

مزید :

ورلڈ T20 -