چڑیا نے عقاب پر حملہ کردیا

چڑیا نے عقاب پر حملہ کردیا
چڑیا نے عقاب پر حملہ کردیا
کیپشن: King Bird attack on Eagle

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) یہ محاورا تو آپ نے سنا ہوگاکہ خدا جب چاہتاہے تو چڑیا سے باز مرواتاہے لیکن اِس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب خوبصورت کنگ برڈ نے جارحانہ طبیعت کے مالک عقاب پر فضا میں حملہ کردیا اور 25گز تک شاہین کے اوپر سوار ی کی ۔ کنساس کے بارڈر پر واقع بوٹی لیک جھیل کے قریب ہونیوالے اس واقعے کو وہاں موجود سیاح نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ فوٹو گرافر نے دعوی کیا ہے کہ کنگ برڈ نے جب ایک شاہین کو اپنے علاقے میں دیکھا تو ادرانداز سمجھ کر اس کا تعاقب کیا اور اس کے اوپر سوار ہو کر اسے چونچیں مارتا رہا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -