فیفا ورلڈکپ 2022ءکا سٹیڈیم 1200جانیں لے گیا

فیفا ورلڈکپ 2022ءکا سٹیڈیم 1200جانیں لے گیا
  • فیفا ورلڈکپ 2022ءکا سٹیڈیم 1200جانیں لے گیا
  • فیفا ورلڈکپ 2022ءکا سٹیڈیم 1200جانیں لے گیا

لندن (بیور و رپورٹ )ایک بر طانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں قطر پر یہ الزم لگا یا ہے کہ فیفا رولڈ کپ 2022ءکی تیاریوں کے لیے کی جانے والی تعمیرات کے دورا ن اب تک 1200سے زائد مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ قطر اس ورلڈ کپ کے لیے سٹیڈیمز اور دیگر عمارات کی تعمیر پر 39ارب ڈالر خرچ کرے گا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق اتنے بڑے تعمیراتی بجٹ کے با وجود اس پر کام کرنے والے مزدورں کو غلاموں کی طرح رکھا جارہاہے ، ا ن کی رہائش کے لیے بنائی گئیں بستیوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں اور انہیں 1ڈالر فی گھنٹہ سے بھی کم اجرت دی جاتی ہے ۔ مزدورں کی اکثریت کا تعلق بھارت ، بنگلہ دیش ، پاکستان اور دوسرے ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ مرنے والے مزدوروں میں اکثریت تعمیراتی کام کے دوران ہونے والے حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ بہت سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کر لی یا دل کے دورے کا شکار ہوگئے ۔ دوسری جانب مزدوروں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ سخت گرمی میں کام کرانے کے باوجود اکثر انہیں دن میں آرام کے لیے وقفہ لینے کی اجازت بھی نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ قطر میں ورلڈکپ کے انعقاد کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ممکنہ طور پر میزبانی حاصل کرنے کے لیے فیفا حکام کو رشوت دی گئی ۔ اب اس تازہ ترین رپورٹ نے قطر کی میزبانی پر نئے سوالات اٹھا دیئے ہیں اور مبصرین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قطری حکام ان الزامات کی وضاحت پیش کریں ۔

مزید : کھیل


loading...