ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، کرکٹ کے بانی کھیلنا بھول گئے، ہالینڈ کی 47 رنز سے فتح

ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، کرکٹ کے بانی کھیلنا بھول گئے، ہالینڈ کی 47 رنز سے ...
ٹی 20 ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، کرکٹ کے بانی کھیلنا بھول گئے، ہالینڈ کی 47 رنز سے فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں ہالینڈ نے کرکٹ کےبانی‘ انگلینڈ کو شکست سے دوچار کر کے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہالینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ہالینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ویسلے بریسی نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی کھیلنے میں ناکام رہی اور سترہویں اوور میں 87 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ انگلش ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے جبکہ روی بوپارا سب سے زیادہ 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ہالینڈ کی جانب سے مدثر بخاری اور وین بیک نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

ورلڈ T20 -