بھارتی بھی سنی لیون کی بے باکی پر پریشان،ملک بدر کرنے کی اپیل

بھارتی بھی سنی لیون کی بے باکی پر پریشان،ملک بدر کرنے کی اپیل
بھارتی بھی سنی لیون کی بے باکی پر پریشان،ملک بدر کرنے کی اپیل

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سنی لیون کی ’بے باکی‘ بہت سارے بھارتیوں کو بھی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو جنجا گروتی ساقی نے بھارتی فلم سر ٹیفیکیشن بورڈ کو درخواست جمع کرائی ہے کہ ان کی نئی فلم راگنی ایم ایم ایس 2پر پابندی لگائی جائے،ساتھ ہی سنی لیون کو بھارت سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے اس فلم کو بھارتی تہذیب پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔یہ دھمکی بھی دی گئی ہے کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ کیاگیا تو تنظیم کے کارکن اسے دکھانے والے سینما گھروں کے سامنے مسلسل احتجاج کریں گے۔یاد رہے کہ دوسری جانب سنی لیون کی تازہ فلم کم بجٹ کی فلموں میں کامیاب تصور کی جارہی ہے اور ریلز کے پہلے ہفتے میں ہی اس نے 24کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیاہے، تاہم یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سنی لیون کا ماضی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں آمدپر فلم بین کافی پریشان نظر آتے ہیں کہ ان کی آمد فلموں میں نئے رجحان کو جنم دے سکتی ہے

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...