دہلی میں امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دیدیا

دہلی میں امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دیدیا
دہلی میں امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دیدیا

  


نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نئی دہلی میں تعینات امریکی سفیر نینسی پاول نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔ وہ تین سال سے بھارت میں تعینات تھیں ۔یو ایس مشن میں استعفے کا اعلان کرتے ہوئے نینسی پاول کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعداپنے گھر میں کچھ عرصہ آرام کرنا چاہیں گی ۔نینسی پاول نے خواتین کے گینگ ریپ کے واقعات پر کڑی تنقید کی تھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نریندرا مودی سمیت کچھ رہنماﺅں کو امریکی ویزے دینے پر پابندی لگانے کی بات بھی کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب جبکہ بھارتی الیکشن سر پر آگئے ہیں اور نریندرا مودی کی پوزیشن مستحکم دکھا ئی دے رہی ہے تو نینسی پاول نے اپنا استعففیٰ صدر اوباما کو بھیج دیا جو منظور کرلیا گیا ہے اور ویب سائٹ سے ان کا نام بھی ہٹا لیا گیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...