ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست، سری لنکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست، سری لنکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست، سری لنکا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کیپشن: Match

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چٹاگانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 60 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر سری لنکن ٹیم بیسویں اوور میں 119 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ مہیلا جے وردھنے نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور جمی نشام نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی اور 15.3 اوورز میں صرف 60 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ کین ولیم سن نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے تاہم اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے۔ سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

ورلڈ T20 -