بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کل ہو گا

بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ...
بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فیصلہ کل ہو گا

  


ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کا ابتدائی مرحلہ اختتام کے قریب اور سیمی فائنل کے دور کا آغاز ہونے والا ہے اور اب تک 3 ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ چوتھی اور آخری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ گروپ 1 میں سے جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے جبکہ گروپ 2 میں سے بھارت نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ اسی گروپ میں شامل پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے کل مدمقابل ہو رہے ہیں۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے افتتاحی میچ میں بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے کم بیک کیا ہے تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں ہیں اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے پرامید ہیں۔

مزید : ورلڈ T20


loading...