کراچی میں ایک اور مسجد کے باہر دھماکہ
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشنِ حدید کے فیز ٹو میں بھی خالد بن ولید مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ اس دھماکے کی آواز بھی دور دور تک سنی گئی ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دستی بم کا دھماکہ ہے ۔ دھماکے سے مسجد کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔