A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

زہریلی شراب بناکر 55 بندے مارنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

زہریلی شراب بناکر 55 بندے مارنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار

Mar 31, 2016 | 11:36:AM

ٹنڈو محمد خان(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ہندووں کے تہوار ہولی کے موقع پر زہریلی شراب پینے سے 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے، پولیس نے اس حوالے سے اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق علی نواز پوار نے ہولی کے موقع پر زہریلی شراب تیار کی تھی جسے پینے سے 55 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کی تحقیقات کی جارہی تھیں۔ دوران تفتیش پولیس کو پتا لگا کہ شراب بنانے والا ملزم ٹنڈو محمد خان کے قبرستان میں موجود ہے، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کی ٹانگ میں 2 گولیاں لگیں اور وہ بھاگتے ہوئے گرگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرکے حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزیدخبریں