میر پور خاص میں مصطفی کمال پر حملہ ،مخالفین نے قمیض پھاڑ دی

میر پور خاص میں مصطفی کمال پر حملہ ،مخالفین نے قمیض پھاڑ دی
میر پور خاص میں مصطفی کمال پر حملہ ،مخالفین نے قمیض پھاڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میر پور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال پر مخالفین نے حملہ کر دیا جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے۔میر پور خاص میں مصطفی کمال کی آمد پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ان کے حامیوں اور مخالفین ہاتھا پائی شروع ہو گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مصطفی کمال کی آمد کے راستوں پر مخالف خواتین جمع تھیں جنہوں نے ان کی گاڑی پر انڈے پر پتھر برسائے ۔مخالفین کی جانب سے پتھراﺅ کے باعث مصطفی کمال کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔اس دوران مصطفی کمال کے حامیوں اور مخالفین میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی جس پر مصطفی کمال بھی بیچ بچاﺅ کے لیے آگئے ۔مخالفین اور حامیوں کی ہاتھا پائی چھڑانے میں مصطفی کمال کی قمیض کے بٹن بھی ٹوٹ گئے۔اس دوران انیس قائم خانی کے چہرے پر بھی زخم آئے ۔بعد ازاں مصطفی کمال نے انیس قائم خانی کے گھر جا کر کپڑے تبدیل کیے اور دوبارہ تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا مخالفین جب پتھر برسا رہے تھے تو میں نے خدا کا شکر ادا کیا ،ہم نے ان لوگوں کے ہاتھ سے پتھر لے کر انہیں قلم دینے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پتھراﺅ سے بچے اور خواتین بھی زخمی ہوئیں ، پتھر کھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکیو نکہ اللہ نے تمہیں کار خیر کے لیے چن لیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

میرپورخاص -