صرف چند سیکنڈز میں بستر کی بیڈ شیٹ بہترین انداز میں بچھانے کا آسان ترین طریقہ جانئے اور اپنی زندگی آسان بنائیے
برمنگھم (نیوز ڈیسک) سلیقے سے بنا ہوا صاف ستھرا بستر انسان کی طبیعت خوش کردیتا ہے لیکن اتفاق کی بات ہے کہ اکثر لوگ نہیں جانتے کہ گدے پر چادر پھیلانے کا درست طریقہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر انہیں چادر کے اپنی جگہ سے سرکنے اور بے جا شکنے پڑنے جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اگر آپ ان مسائل سے بچنا چاہتے ہیں اوریہ بھی چاہتے ہیں کہ بستر بس ایک منٹ میں تیار ہوجائے تو اس ویڈیو سے ضرور استفادہ فرمائیں۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے آپ چادر کو درست طریقے سے گدے پر پھیلاسکتے ہیں۔ بستر بناتے وقت خصوصاً یہ بات ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ چادر کو گدے کے نیچے دائیں اور بائیں طرف گدے کے نیچے کریں جبکہ سر اور پاﺅں کی طرف سے اسے باہر ہی لٹکتا رہنے دیں۔ پاﺅں کی جانب سے چادر کو فولڈ کرتے ہوئے تکون کی شکل میں فولڈ کرنا بھی نہ بھولیں۔ جب آپ پاﺅں کی جانب سے چادر کو ایک تکون کی طرف اوپر فولڈ کرتے ہیں او ربچے ہوئے حصے کو گدے کے نیچے کردیتے ہیں تو چادر مضبوطی سے گدے پر قائم رہتی ہے۔ مزید تفصیل کے لئے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔