کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان
کیلی فورنیا: پاکستانی نژاد ڈاکٹر کا گورنر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

  

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لئے ایک پاکستانی تارک وطن ڈاکٹر نے آئندہ برس انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی نژاد ڈاکٹر آصف محمود نے اپنے مسلم عقیدے، ماضی کا تارک وطن اور ڈاکٹر ہونے کی بنیاد پر گورنر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا ہے کہ ایک ڈیموکریٹ، ایک مسلم اور ایک تارک وطن کی حیثیت انہیں تین گنا زیادہ خطرناک بنادیتی ہے۔ نظام تنفس اور پھیپھڑوں کے ماہر ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن پر امتیاز پر مبنی حملوں کے خلاف لڑنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر آصف 1990 کی دہائی میں امریکا میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے پہنچے تھے۔

مزید : بین الاقوامی