وہ ویب سائٹ جو ایک چھوٹا ساکام کرنے پر آپ کو500روپے دے گی

وہ ویب سائٹ جو ایک چھوٹا ساکام کرنے پر آپ کو500روپے دے گی
وہ ویب سائٹ جو ایک چھوٹا ساکام کرنے پر آپ کو500روپے دے گی

  

نیویارک(نیوزڈیسک) اگر آپ FedExکی سروس استعمال کررہے ہیں تو آپ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اگر آپ Adobe Flashاپنے براﺅزر میں انسٹال کریں گے تو آپ کو5ڈالر(500روپے) ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاجسٹک کی بڑی کمپنی فیڈ ایکس کی ویب سائٹ پر وزٹ کرنے پر آپ کو فلیش پلیئر کی ضرورت پڑتی ہے، کچھ لوگوں کے نزدیک یہ ایک متروک اور غیرمحفوظ ٹیکنالوجی ہے لہذااس کا استعمال نہ کیا جائے لیکن امریکی کمپنی نے اس کا انوکھا حل یہ نکالا ہے کہ جو بھی صارف اپنے براﺅزر میں فلیش پلیئر انسٹال کرے گا اسے یہ رقم دی جائے گی۔ دنیا کے معروف براﺅزرز کروم، فائرفوکس اور سفاری میں فلیش کو نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے صارفین کو یا تو فلیشپلیئر خود انسٹال کرنا پڑتا ہے یا وہ ایسا نہیں کرتے۔ چونکہ فیڈ ایکس کی ویب سائٹ کے لئے فلیش پلیئر ہونا ضرور ی ہے لہذا اس چیز کا حل فیڈ ایکس نے یہ نکالا کہ جو بھی فلیش پلیئر انسٹال کرنے گا اسے 5ڈالر دئیے جائیں گے۔فیڈ ایکس کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ اپ گریڈ کررہے ہیں(یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ اپ گریڈ کب تک ہوگی) لیکن اس دوران صارفین چاہیں تو اپنے براﺅزر میں فلیش پلیئر انسٹال کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکل سے بچاجاسکے۔ جو لوگ اس سافٹ ویئر کو انسٹال نہ کرنا چاہیں تو وہ Print and Goکی سروس کے ذریعے اپنے آرڈرز کو دیکھ سکتے ہیں۔

’6سال پہلے ہم نے اس کام میں 15لاکھ روپے لگائے تھے اور اب اس سے 3 کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں‘ نوجوان جوڑے نے پیسے کمانے کا ایسا آسان ترین طریقہ بتادیا جو آپ بھی باآسانی آزماسکتے ہیں

مزید : ڈیلی بائیٹس