پانامہ کا فیصلہ اپریل کے وسط میں ہوگا : نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

پانامہ کا فیصلہ اپریل کے وسط میں ہوگا : نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ
پانامہ کا فیصلہ اپریل کے وسط میں ہوگا : نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی چینل نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اپریل کے وسط میں سنایا جائے گا۔

فیصل آباد المناک ٹریفک حادثہ، بس الٹنے سے5افراد جاں بحق 13زخمی ہوگئے ہیں

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نیازی بنام میاں محمد نواز شریف پانامہ کیس کے حوالے سے دائر کیس جو کہ عدالت میں دائر تھا اور چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں ججز کے بنچ نے اس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اس کا فیصلہ اب اپریل کے وسط میں سنایا جائے گا۔ پانامہ کیس کے حوالے سے اخبارات اور چینلز پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پیر کو اس کیس کا فیصلہ ہوگا مگر نجی ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اس کیس کے فیصلے کے لئے اپریل میں آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید : قومی