بجلی کا بحران عارضی ، اپریل کے دوسرے ہفتے میں2300 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی : خواجہ محمد آصف

بجلی کا بحران عارضی ، اپریل کے دوسرے ہفتے میں2300 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ...
بجلی کا بحران عارضی ، اپریل کے دوسرے ہفتے میں2300 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی : خواجہ محمد آصف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی سپلائی میں 1300میگا واٹ کمی آئی ہے، یہ کمی عارضی ہے جو اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہی پوری ہو جائے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کی سپلائی میں عارضی طور کمی آئی ہے بجلی کی پیداوار میں 1300میگاواٹ کمی ہوئی ہے۔ 5پاور پلانٹ بند ہیں جو 15روز میں آپریشنل ہو جائیں گے۔ پیداواری کمپنیوں کو 50ارب کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ 2300میگا واٹ بجلی اپریل کے دوسرے ہفتے میں سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

مزید : قومی