خادم اعلیٰ پنجاب کالودھراں پیکیج

خادم اعلیٰ پنجاب کالودھراں پیکیج
 خادم اعلیٰ پنجاب کالودھراں پیکیج

  

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف گڈ گورننس اور اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے اعلاناتدددد پر عمل درآمد کے لئے مسلسل شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کی خدمت کر کے خود کو عملی طور پر خادم اعلیٰ پنجاب ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ صوبے کی مجموعی ترقی کے لئے برق رفتاری سے عملی اقدامات کر رہے ہیں دن رات ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ، شفافیت اور تکمیل تک ہنگامی بنیادوں پر مشنری جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں ۔ ان کی اولین ترجیح عوامی مفاد عامہ کے منصوبے ہیں۔ انہوں نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع لودھراں کا دورہ کیا خادم اعلیٰ پنجاب کا یہ دورہ ضلع لودھراں کا تھا لیکن مجموعی طور پر جنوبی پنجاب کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہورہا ہے۔ وہ ضلع لودھراں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انسانی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ نے ضلع لودھراں کے لئے میگا پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لودھراں میں عوامی اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ 70سال سے جنوبی پنجاب کے لوگ پاکستان میں وزیراعظم ، گورنر اوردیگر عہدے پر فائز ہوتے رہے ہیں انہوں نے کبھی جنوبی پنجاب کو اربوں روپے کے منصوبے نہیں دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی مثالی ترقی کیلئے ہم مثالی اقدامات کریں گے۔وزیرا علیٰ نے اس موقع پر ضلع لودھراں کیلئے 25ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔ اس پیکج سے 22ارب روپے کی لاگت سے لودھراں خانیوال 98کلومیٹر دورویہ سٹرک بنے گی جس سے جنوبی پنجاب کے رابطوں میں معاشی خوشحالی کے نئے باب رقم ہو نگے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لودھراں جلالپور ریلوے پھاٹک پر 1.1ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کی توسیع جیسے منصوبوں کا اعلان کیا۔ لودھراں کو مزید دیئے جانے والے پیکج میں لودھراں زرعی یونیورسٹی کا سب کیمپس، لودھراں کہروڑپکا کی 7کروڑ روپے سے توسیع، دنیا پور تا میلسی 18کلومیٹر روڈ کی توسیع جیسے منصوبوں کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ نے لودھراں کے عوام کے لئے 20ائیرکنڈیشنڈ بسوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدید بسیں لودھراں کے عوام کیلئے پنجاب حکومت کا شاندار تحفہ ہے ۔ صاف پانی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 37تحصیلوں سے کیا جارہا ہے، ان میں سے کچھ منصوبے اس سال جبکہ کچھ اگلے سال مکمل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا عوام سے وعدہ ہے جس طرح سڑکیں تعلیمی ادارے اوربجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اسی طرح عوام کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کریں گے۔

وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے عوامی مفاد ات کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں اور مسلم لیگ ن کی روز بر وز بڑ ھتی ہو ئی مقبو لیت اس بات کی دلیل ہے کہ آئند الیکشن میں مسلم لیگ (ن )تمام حریف سیاسی پارٹیوں کا صفایا کر دے گی۔ خاد م پنجا ب نے عوام سے جووعدہ کیا وہ پورا کر دکھایا۔ وزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہبا زشر یف نے 22ارب کی لاگت سے لودھرا ں خانیوال روڈ کو کم از کم دس ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال میں مکمل کر نے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خالی کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی، میں جو اعلان کرتا ہوں اُس پر عمل درآمد ہی میرا مشن ہے ، قومی خزانہ عوام کی امانت ہے اور اسے عوام کی سہولیات کے لئے غریب عوام کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت سے قبل عوام کی حالت نہایت ابتر تھی، بجلی ناپید تھی جس سے عوام ذہنی و نفسیاتی مریض بنے ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے عوامی مفاد عامہ کے اقدامات اور بجلی کی پیداوار بڑھانے سے لوگوں کو سکھ کا سانس ملا ہے ۔

ضلع لودھراں میں مالی سال 2008-09ء سے اب تک مفادِ عامہ کے 1076 منصوبوں پر کام کیا گیا ہے جن پر مجموعی طور پر اب تک 10 ۔ارب 23 کروڑ روپے سے زائد فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں۔ضلع لودھراں کی پسماندگی کے سبب بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاری منصوبوں کا جائزہ بھی لیا اور ضلع لودھراں کے لئے میگا پیکیج کا اعلان بھی کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے عوام کی خوشحالی تک عوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ضلع لودھراں کو اپر پنجاب کے اضلاع کے برابر لانا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے اور تب ہی جنوبی پنجاب ترقی کرے گا ۔ انشااللہ 2018ء روشن پاکستان کا سال ہو گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی ہی قیادت سے ہمارا پاکستان قائد اعظم ، علامہ اقبال کا پاکستان بنے گا۔

مزید : کالم