اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات ،سرمد علی صدر اور عمر مجیب شامی جنرل سیکرٹری منتخب

اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات ،سرمد علی صدر اور عمر مجیب شامی جنرل ...
اے پی این ایس کے سالانہ انتخابات ،سرمد علی صدر اور عمر مجیب شامی جنرل سیکرٹری منتخب

  

کراچی (پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(اے پی این ایس)کے سالانہ انتخابات میں سرمد علی (روزنامہ جنگ )صدر اور روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ کے ایڈیٹر  عمر مجیب شامی کو دوسری مرتبہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ،جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، ایگزیکٹو کمیٹی اور اراکین عاملہ  کابھی انتخاب کر لیا گیا ،گذشتہ ایگزیکٹو  کمیٹی اور سالانہ  حسابات کی رپورٹ منظور  کر لی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی  جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس سرمد علی کی صدارت میں ’’ اے پی این ایس ہاؤس ‘‘ کراچی میں منعقد ہوا ،جس میں سال 2017-18 ءکے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔ مجلس عاملہ نے سرمد علی (روزنامہ جنگ ) صدر، قاضی اسد عابد( روزنامہ عبرت) سینئر نائب صدر، مہتاب خان(روزنامہ اوصاف) نائب صدر،عمر مجیب شامی (روزنامہ پاکستان ) سیکرٹری جنرل ،ایس ایم منیر جیلانی (روزنامہ پیغام) جوائنٹ سیکرٹری اوروسیم احمد( روزنامہ عوام) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔ جنرل کونسل میں ملک بھر سے آئے ہو ئے172اراکین نے شرکت کی۔سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔جنرل باڈی نے سجاد بخاری کوچیف الیکشن کمشنر، ناصر داد بلوچ اورعثمان عرب ساطی پر مشتمل الیکشن کمیشن منتخب کیا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں اراکین ایگزیکٹو کمیٹی  کو خفیہ رائے شماری کے ذریعے  منتخب کیا گیا ۔سال 2017-18کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

راولپنڈی/اسلام آبادروزنامہ نشستیں: روزنامہ اوصاف اور روزنامہ صحافت۔بلوچستان روزنامہ نشستیں: روزنامہ عوام اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ۔پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد۔لاہور روزنامہ نشستیں: روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ ، روزنامہ خبریں، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارتجرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی ، ماہنامہ نئے افق، کراچی، ماہنامہ نیا رخ، کراچی او ر ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی۔نیو ز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پختون خوا) نشست: ہفت روزہ عزم لاہور۔نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآبادجبکہ ایگزیکٹو کمیٹی سال 2017-18 کے انتخابات کیلئے مندر جہ بالا ارکان کو خفیہ رائے دہی کے تحت منتخب کیا گیا

کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ آغاز ، روزنامہ بزنس ریکارڈر ، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ دن اور روزنامہ قومی اخبار

خیبر پختون خواہ روزنامہ نشستیں: روزنامہ مشرق او ر روزنامہ وحدت

سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآباد

جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے : روزنامہ سٹی 42 لاہو ر اور روزنامہ پاکستان آبزروراسلام آباد

جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے) : روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور

نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(جنرل) نشست : ماہنامہ کرکٹر،کراچی

مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر عثمان عرب ساطی (روزنامہ وطن گجراتی) کو انکی اخباری صنعت میں بہترین خدمات انجام دینے پر بطور مستقل اعزازی ممبر منتخب کیا اورماہنامہ دستک،کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں