پاک چین اقتصادی و کلچر سنٹر کے وفدکا پی ٹی وی لاہور کا دورہ

پاک چین اقتصادی و کلچر سنٹر کے وفدکا پی ٹی وی لاہور کا دورہ
 پاک چین اقتصادی و کلچر سنٹر کے وفدکا پی ٹی وی لاہور کا دورہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاک چین اقتصادی و کلچر سنٹر کے ایک وفدنے ’’چائینہ پاکستان اکانومی اینڈ کلچر سینٹر‘‘کے سیکریٹری زوجینگ کی قیادت میں پاکستان ٹیلی ویژن لاہورمرکز کا دورہ کیا ۔کامسٹ لاہور کے میڈیا ڈائریکٹر سہیل ریاض بھی ان کے ہمراہ تھے ۔لاہور مرکز کے جنرل منیجراور ڈائریکٹر سپیشل اسائنمنٹ بشارت احمد خان، ایگزیکٹو منیجر انجینئراحسان الحق چوہدری اوپی ٹی وی نیوز کے سینئر صحافی محمد شکیل ملک نے لاہور سینٹر کی سرگرمیوں ،پیشہ وارانہ مہارت اور مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔چینی وفد نے لاہور مرکز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور انہیں نیوز ،کرنٹ افیئر ،انجینئرنگ، پروگرام اور سٹوڈیوز میں جاری کام کے متعلق بتا یا گیا۔وفد نے پاکستان ٹیلی ویژن کے شعبہ پروگرام کی ورکنگ خصوصاً قومی ثقافت کو فروغ دینے اور مختلف علاقائی زبانوں کو فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا ۔اس موقع پر چینی وفد کے سربراہ ژو جینگونے دیگر شعبوں کی طرح میڈیا کے شعبہ میں بھی پا چین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔پی ٹی وی لاہور سینٹر میں چینی وفد کی میزبانی کے فرائض آفیسر تعلقات عامہ محمد کاملین خاں نے انجام دئیے ۔

مزید : کلچر