آشا بھوسلے کا 2 بچوں کیلئے 25,25 ہزار روپے کا عطیہ

آشا بھوسلے کا 2 بچوں کیلئے 25,25 ہزار روپے کا عطیہ
 آشا بھوسلے کا 2 بچوں کیلئے 25,25 ہزار روپے کا عطیہ

  

ممبئی (نیٹ نیوز) لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے بچوں کے ریئلٹی ٹی وی شو " لیٹل چیمپس "کے سیزن 6 کے 2 بچوں کے لئے 25,25 ہزار عطیہ کر دیئے ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق آشا بھوسلے بچوں کے ریئلٹی ٹی وی شو "لیٹل چیمپس "کے سیزن 6 میں اسپیشل گیسٹ ہوں گی انہوں نے شو میں حصہ لینے والے 2 بچوں جاسو خان اور عدنان حسین کے لئے 25,25 ہزار روپے کا عطیہ دیا ہے ۔

جاسو خان نے بتایا کہ ان کے کندھوں پر پورے گھر کی ذمہ داری ہے اور شادیوں میں گانے گا کر اپنے گھر کی ضروریات پوری کرتا ہے جبکہ عدنان کو موسیقی سیکھنے کا بہت شوق ہے اور اس کے گھر والے محنت مزدوری کر کے اس کی فیس ادا کرتے ہیں۔

مزید : کلچر