ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز تقریب 14اپریل کو ہوگی

ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز تقریب 14اپریل کو ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر)ملٹی نیشنل کمپنی کے ڈائریکٹرعبدالرشید کو کھیلوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات پر سلور جوبلی ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔25ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کمیٹی کے چیئر مین سید سہیل بخاری نے بتایاہے کہ ایوارڈز کمیٹی کے فیصلے کے مطابق مسٹر عبد الرشید ڈائریکٹر گولڈن پرل کاسمیٹکس کو کھیلوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

جبکہ عطاء محمد خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کو آرٹ ، کلچر اور قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں خدمات پر سلور جوبلی ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔تقریب ایوارڈ 14 اپریل 2017کو الحمراء نور جہاں آڈیٹوریم لاہور میں منعقد کی جائے گی۔وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی اسمبلی، لییجنڈز اداکار شریک ہوں گے۔

مزید : کلچر