بجٹ میں مظبو ط اور بہتر معیشت کیلئے صنعتی انفراسٹرکچر کو ترقی دینا ہوگی: کاشف حسین گوہر

بجٹ میں مظبو ط اور بہتر معیشت کیلئے صنعتی انفراسٹرکچر کو ترقی دینا ہوگی: ...

ٓ لاہور(کامرس رپورٹر)ممتازتاجر اور پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے رہنماء کاشف حسین گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی آمد آمد ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے بجٹ کی تیاری کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لہذا وفاقی حکومت کو بجٹ میں مظبو ط اور بہتر معیشت کیلئے صنعتی انفراسٹرکچر کو ترقی دینا ہوگی اوراس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں فرینڈ لی ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا ، اس کیلئے غیر ضروری ٹیکس لگانے کی بجائے ہر طرح کا کاروبار کرنے والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

کیونکہ غیر ضروری ٹیکس کی وجہ سے عام آدمی کی معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں کیونکہ جس شخص کیلئے اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوں ان پر نت نئے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے سے حکومت مخالف جذبات فروغ پاتے ہیں جو موجودہ حکومت کیلئے سیاسی مخالفین کے بھرپور منفی پروپیگنڈوں کو ہوا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنرل الیکشن کا سال ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ نئے ٹیکس لگانے کی بجائے محکوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں میں پچھلے سالوں کے سے رکے ہوئے ترقیاتی کاموں پر توجہ دے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

مزید : کامرس