سی پیک کے باعث دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں : خرم دستگیر

سی پیک کے باعث دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں : خرم دستگیر

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ امن وامان توانائی اور اقتصادی ترقی کے باعث پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت بن رہا ہے برادر ممالک سے باہمی تعلقات کو فروغ دیکر اقتصادی ترقی کی رفتار قائم رکھیں گے ۔ اس عزم کا اعادہ ا نہوں نے جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان بحرین بزنس کانفرنس سے اپنے خطاب بعدازاں بحرین وزیر تجارت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔خرم دستگیر نے کہا کہ وزیراوعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی بڑی معشیوں میں جگہ بنارہا ہے ملک میں مناسب حکمت عملی کے باعث امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا اور توانائی منصوبوں کو حتمی شکل دیکر اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی گئی اور یہ وجہ ہے کہ پاکستان کی جانب سے سی پیک سمیت بڑے بڑے منصوبوں پر کام کے باعث دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دوست ملک ہونے کے ناطے خطے کے ممالک سمیت عالمی قوتیں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں پاکستان بھی اقوام عالم کے ساتھ معاشی اقتصادی ثقافتی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات استوار کرنا چاہتاہے اور برادر ممالک میں پاکستان کے بحرین کے ساتھ بھی قریبی اور دوستانہ تعلقات اور رابط قائم ہیں جنیں مزید تقویت دینے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک اقتصادیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیاں اتفاق بھی ہوا ہے البرکہ گروپ پاکستان میں کامیاب کاروبار کررہا ہے جس کے دونوں ممالک کے عوام پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں حکومت نجی شعبے کو پاکستان میں ہر ممکن تعاون فراہن کرے گی تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ دیکر عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکے وہ خوشحال زندگی گزار سکیں ۔

مزید : کامرس