ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں مندا

ٹوکیو(آن لائن) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندارہا۔ ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس پیسفک ایکس جاپان 0.3 فیصد ڈاؤن رہا جو کہ اس انڈیکس کی جون 2015ء کے بعد کم ترین سطح تھی۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا مرکزی نکئی 225 انڈیکس 0.35 فیصد ڈاؤن کے ساتھ 66.66 پوانٹس کھو کر 19,150.82 کی سطح پر بند ہوا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.30 فیصد یا 4.64 پوائنٹس ڈاؤن کے ساتھ 1,537.43 پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.43 فیصد کمی آئی جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.12 فیصد یا 36.31 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3205.00 پر بند ہوا۔ شنزن انڈیکس نے 35.99 پوائنٹس کھوئے۔ ایشیائی فوریکس میں پاؤنڈ سٹرلنگ کی ٹریڈنگ 1.2445 ڈالر اور یورو کے تبادلے 1.0750 ڈالر میں ہوئے۔ ڈالر ایشیائی فوریکس میں مستحکم رہا اور اس کی شرح تبادلہ 111.27ین رہی۔ #/s#

مزید : کامرس