زبردست مندا‘ انڈیکس میں426پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

زبردست مندا‘ انڈیکس میں426پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں کاروبار کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 47 ہزار949 پوائنٹس پر آگیا۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعرات کو )426 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث انڈیکس47 ہزار949 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں10 کروڑ42 لاکھ67 ہزار230 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو7ارب25 کروڑ2 لاکھ81 ہزار958 روپے رہی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر364 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے85 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ،262 میں کمی اور17 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

مزید :

کامرس -