دی بینک آف پنجاب نے سال 2016 کے مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا

دی بینک آف پنجاب نے سال 2016 کے مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) دی بنک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 29مارچ 2017 کو منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کے دوران سال 2016 کے مالی حسابات کی منظوری دی گئی۔ سال 2016 کے دوران بینک نے مالی ساکھ کو مزید مستحکم کرتے ہوئے شاندار مالی نتائج حاصل کئے۔ کاروباری حجم میں قابلِ ذکر اضافے اور وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے بینک نے سال 2016 کے دوران 8.0 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع کمایا جبکہ سال 2012 سے تسلسل سے کمائے جانے والے منافع کی بدولت بینک کے Accumulated Lossesمکمل طور پر ختم ہوچکے ہیں اور 31 دسمبر 2016کوبینک کیRetained Earnings 659 ملین روپے پر پہنج گئیں۔ گزشتہ سالوں کے دوران بینک کی Capital Base میں قابلِ ذکر استحکام آیا ہے اور بینک کی Balance Sheet کا حجم 545 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔بینک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے 453 برانچوں کے نیٹ ورک کی بدولت BOP کو اب ایک متحرک مالیاتی ادارے کے طورپرپہچاناجاتاہے۔

سال 2016 کے دوران بینک کانیٹ انٹرسٹ مارجن10% اضافے کے ساتھ 12.2 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ گذشتہ سال 11.1 ارب روپے کی سطح پر تھا۔ سال2016 کے دوران بینک کی فی حصص آمدنی 3.12 روپے رہی جوکہ گزشتہ برس 3.05 روپے تھی ۔آمدنی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے بینک کی فی حصص نیٹ ایسٹ ویلیو 17.91 روپے پر پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال 14.58 روپے تھی۔ بینک کی کیپٹل ایڈیکویسی ریشو 12.28% (CAR) کی سطح پر پہنچ گئی جس کی مطلوبہ سطح 10.65% ہے۔ اس طرح بینک کا اضافی سرمایہ 3.8 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ 31 دسمبر 2015کو0.5 ارب روپے تھا۔ 31 دسمبر2016 کو بینک کے ڈپازٹس 21% اضافے کے ساتھ 453.2 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے جو کہ گذشتہ سال 375.0 ارب روپے کی سطح پر تھے۔ اسی طرح بینک کے کم لاگت والے ڈپازٹس میں بھی قابلِ ذکر اضافہ ہوا۔

مزید :

کامرس -