حکومت برآمد کنندگان کے 250 ارب ریفنڈ کی مد میں ادا کرے:مینوفیکچررز

حکومت برآمد کنندگان کے 250 ارب ریفنڈ کی مد میں ادا کرے:مینوفیکچررز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز کے چئرمین جاوید بلوانی کا کہنا ہے کہ ریفنڈ کی عدم ادئیگی اور پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ملکی ایکسپورٹ میں کمی کا سبب بن رہا ہے ، حکومت کی جانب سے بار بار بزنس فرینڈلی حکومت ہونے کے دعوے تو کئے جاتے ہیں مگر حقائق اسکے برعکس ہیں۔چاوید بلوانی کا مزید کہنا تھا کہ حکوت کو برآمد کنندگان کے 250 ارب روپے سیلز ٹیکس ،کسٹم ریبیٹ کلیم،ڈی ایل ٹی ایل کلمیز اور ریفنڈ کی مد میں ادا کرنے ہیں مگر اب تک رقم جاری نہ ہونے سے برآمد کنندگان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے چار سال پورے ہونے کے باوجود اب تک ٹیکسٹائل کا وزیر نہیں لگایا جاسکا جس کے باعث انڈسٹری کے مسائل ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور ملک کی مجموعی برآمدات 15 فیصد سے زائد گھٹ چکی ہیں۔

مزید :

کامرس -