ملک بھر میں موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے : گورنر اسٹریٹ بینک

ملک بھر میں موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے : گورنر اسٹریٹ بینک

کراچی(آن لائن)گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی برانچ لیس اور موبائل بینکنگ تیزی سے بڑھ رہی ہیاور 2020 تک اس میں مزید اضافہ ہوگا۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’موبائل بینکنگ کانفرنس ‘سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ نے بینکوں کو ڈیجیٹل بینک کے جدید فیچرز اپنانے، فعال موبائل بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔اشرف وتھرا نے کہا کہ ٹیکنالوجی کاروبار کرنیکے طریقے بدل رہی ہے۔ آن لائن بزنس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں ایم والٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کے حوالے سے مختلف ایجنسیوں کو گائیڈلائنز فراہم کرتے رہتے ہیں۔

مزید : کامرس