ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،ثناء

ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،ثناء
 ثقافت کو اجاگر کرنے والی فلمیں بنانا ہوں گی،ثناء

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کی ناموراداکارہ و ماڈل ثناء نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار سکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لیکر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینماؤں کا رخ کریں گے۔

مزید : کلچر