سعودی آرامکو نے آئی پی اوز کی فروخت کیلئے تین عالمی بینکوں کو اپنا مالیاتی ایڈوائزر مقرر کر دیا

سعودی آرامکو نے آئی پی اوز کی فروخت کیلئے تین عالمی بینکوں کو اپنا مالیاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی سعودی آرامکوں نے اپنے حصص کی ابتدائی فروخت کے لئے باضابطہ طور پر تین عالمی بینکوں کو اپنا ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی آرامکوں نے اپنے حصص ( آئی پی اوز)کی ابتدائی فروخت (پبلک آفرینگ)کے لئے باضابطہ طور پر تین بڑے عالمی بینکوں اور مالیاتی اداروں جے پی مورگن چیز اینڈ کو،مورگن سٹینلے اور ایچ ایس بی سی کو اپنا مالی ایڈوائزر مقرر کر دیا۔اس سے قبل کمپنی نے اپنا پہلا فنانشل ایڈوائزر مولیس اینڈ کور ایند ایور کور کو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سمیت نئے فنانشل ایڈوائزر بینکوں کی حیثیت آزاد مالیاتی ایڈوائزر یا ایڈوائزرز کی ہوگی جبکہ این سی بی اور سامبا بینک آرامکوکو کے مقامی مالیاتی ایڈوائزرز ہوں گے۔ سعودی آرامکو نے اس بارے اپنا مؤقف ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید :

کامرس -