بحرین چیمبرکا وفد آج لاہور میں کاروباری برادری سے ملاقاتیں کریگا

بحرین چیمبرکا وفد آج لاہور میں کاروباری برادری سے ملاقاتیں کریگا

�آ لاہور(کامرس رپورٹر)بحرین چیمبر کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی معاونت سے آج لاہور میں مختلف کاروباری طبقات سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کے ارکان بالخصوص خوارک و زراعت کی شعبہ جات میں باہمی تعاون کے مواقع پر بات چیت کریں گے۔ وفد پاک بحرین تجارتی تعلقات کے موضوع پر لاہور چمبر میں منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کرے گے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے بحرینی تجارتی وفد کی لاہور میں تمام سرکاری و کاروباری مصروفیات میں سہولت کار کے طور پر بہترین کوارڈینیشن مہیا کی

، بالخصوص ٹی ڈی اے پی کے افسران نے مربوط انداز میں بحرینی تجارتی وفد کے ارکان کو دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں معاونت کی ہے۔

مزید : کامرس