برٹش کونسل کے وفد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات

برٹش کونسل کے وفد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) نیوٹیک اور برٹش کونسل کے مابین فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے برٹش کونسل سے دو رُکنی وفد نے ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیاء مارک سٹیفنز کی قیادت میں نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ سے نیوٹیک ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ اجلاس میں ذوالفقار چیمہ نے قومی سطح پر مرکزی ادارے کی حیثیت سے نیوٹیک کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور نیوٹیک کے ٹیووٹ سیکٹر کو فعال بنانے کیلئے لئے جانے والے مختلف اقدامات و اصلاحات کے بارے میں بتایا ۔ اجلاس میں موجودہ سسٹم میں مزید بہتری لانے کیلئے اشتراک و تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذوالفقار چیمہ نے ٹیووٹ سیکٹر کی بہتری کیلئے کئے جانے والے تعاون پر برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا اور دونوں اداروں کے مابین اشتراک میں مزید اضافہ پر زور دیا۔ ریجنل ڈائریکٹر مارک سٹیفنز نے نیوٹیک کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسکل سیکٹر کو فروغ دینے کیلئے مختلف مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے نیوٹیک کے نئے اقدامات اور فنی ہنرمندی کے مقابلوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔

مزید :

کامرس -