اکشے کمارکی طلباء کو اپنے دفاع کی تراکیب

اکشے کمارکی طلباء کو اپنے دفاع کی تراکیب
 اکشے کمارکی طلباء کو اپنے دفاع کی تراکیب

  

دہلی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے گرگی کالج کی طلباء کو اپنے دفاع کی تراکیب سکھائیں ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار اکشے کمار ان دنوں اپنی فلم" نام شبانہ" کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے تاپسی پنو ،منوج باجپائی کے ہمراہ گرگی کالج کا نہ صرف دورہ کیا بلکہ طلباء کو اپنا دفاع کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے میں کچھ بنیادی تراکیب بھی سکھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ "لڑکیاں کسی بری صورت حال میں ساکت کبھی مت ہوں ،چیخیں ،چلائیں اور بھاگ جائیں ۔

مزید : کلچر