سحر شاہ ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سٹینڈنگ ہیومن رائٹس کی سینئروائس چیئرپرسن مقرر

سحر شاہ ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق سٹینڈنگ ہیومن رائٹس کی ...

ٓ لاہور(کامرس رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے انسانی حقوق کی ممتاز قانون دان سحر شاہ کو کمیٹی برائے انسانی حقوق سٹینڈنگ ہیومن رائٹس اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے یونائٹڈ نیشن کا سنیئر وائس چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ سیدہ سحر یحییٰ کا کہنا ہے کہ انسانیت کی خدمت ان کا مقصد زندگی ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق آگاہی کیلئے الیکٹران اور پرنٹ میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث حکومتوں کو مجبور کریں کہ وہ اپنے عوام کے بنیادی حقوق سلب نہ کریں۔ انہوں نے اس ضمن میں ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ہندوستان کشمیر کے مسلمانوں آواز کودبانے کیلئے ممنوعہ کیمیائی ہتھیار استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا وہ کشمیر میں ہندوستان کے مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام رکوانے میں اپناکردار ادا کریں۔

مزید : کامرس