14رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے

14رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے
14رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے

  

پورٹ آف سپین(ڈیلی پاکستان آن لائن)دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں صرف 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرا ٹی ٹونٹی :شاہینوں نے کالی آندھی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دیدی 

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں اس ایوارڈ کو حاصل کرنے پر سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، میرے والدین کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔اس گراونڈ کی کنڈیشنز پہلے کی نسبت اچھی تھیں اس لئے بولنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ان کا کہنا تھا کہ بلے باز سیمیولز کو آوٹ کرنے پر مجھے خوشی ہوئی کیونکہ اس وقت ٹیم پر پریشر بنا ہوا تھا۔

شاداب خان نے 4 وکٹیں لیتے ہوئے ویسٹ انڈیئن بلے باز والٹن کو 21 ، سیمیولز کو 44 ،پولارڈ کو 3 اور رومن پویل کو صفر پر پویلیئن کی راہ دکھائی۔

مزید : T20