معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی11ویں برسی

معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی11ویں برسی

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ روبینہ بدر کی11ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی۔روبینہ بدر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی سے کیا ۔پاکستان ٹیلی ویژن کے لئے ان کی آواز میں ریکارڈ کیا جانے والا گیت’’تم سنگ نیناں لاگے‘‘نے شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔انہوں نے ’’ایماندار‘‘ ، ’’چکرباز‘‘،’’شوکن میلے دی‘‘،’’حکم دا غلام‘‘، ’’انتظار‘‘،’’پردہ نہ اٹھاؤ‘‘،’’عزت ‘‘،’’خان زادہ ‘‘سمیت متعدد فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔روبینہ بدرکراچی میں 50سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلاء ہوکر 28مارچ 2006ء میں جہاں فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔

مزید : کلچر