زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

پشاور(آن لائن)زرعی یونیورسٹی پشاورمیں زراعت میں جدت کے موضوع پرمنعقدہ 2 رروزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیرہوگئی۔ کانفرنس کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرظہوراے سواتی نے کیاجبکہ مندوبین میں جرمنی،اٹلی اورچین کے ماہرین بھی شامل تھے ،کانفرنس سے وائس چانسلرکے علاوہ ڈاکٹرز ینگ چنگ پنگ ،ذاکر گلزار احمدخان ،ڈاکٹر الہام الدین اورڈاکٹرعبدالرشیدنے بھی خطاب کیا۔زرعی یونیورسٹی پشاور،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے سینئر ریسرچرزنے تحقیق مقالے پیش کئے۔

مزید : کامرس