اداکارہ سے زیادہ اچھی لکھاری ہوں، ٹوئنکل کھنہ
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی اور اکشے کھنہ کی بیوی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بادل میں اداکاری سے کیا تھا، تاہم اب وہ اپنی بہترین کتابوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔اداکارہ سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری پر بہت زیادہ تعریفیں نہیں مل سکیں تو انہوں نے کہا کہ شاید میں لکھنے میں بہتر ہوں اس لیے میں نے خود کو یہ سمجھایا کہ میرے پاس ایک ایسا کیریئر ہے جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا۔انہوں نے کہاآج میں جہاں ہوں اسے دیکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بے حد مطمئن ہوں۔انہیں بہترین مصنف کا اعزاز اس وقت ملا جب ان کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم مقبول ہوئے۔جبکہ ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار کا شمار بھی بالی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا رہا ہے۔