ماں بننے کااحساس سب چیزوں پر حاوی ہے،شلپا شیٹھی

ماں بننے کااحساس سب چیزوں پر حاوی ہے،شلپا شیٹھی
 ماں بننے کااحساس سب چیزوں پر حاوی ہے،شلپا شیٹھی

  

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ و برانڈ ایمبیسیڈراداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے فلموں میں متعدد کردار ادا کئے لیکن مجھے ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یہ احساس سب چیزوں پر حاوی ہے ۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں ماں بن کر زیادہ خوشی محسوس ہو رہی ہے ،خدا نے انہیں ویوان کی شکل میں اولاد عطا کر کے قیمتی تحفے سے نوازا ہے ۔ شلپا شیٹھی نے 2014 ء میں " دی گریٹ انڈین ڈائٹ" لانچ کر نے کے بعد اب یوٹیوب فٹنس چینل شروع کیا ہے جس میں وہ کام کرنے والی ماؤں کو یوگا سانس لینے کے طریقوں ، سلاد اور صحت مند غذاؤں سے اپنے آپ کو فٹ رکھنے کی تراکیب سکھا رہی ہیں ۔

مزید : کلچر