فلم کے میوزک کی ریکارڈنگ جمشید جان کوبھارتی کو ویزے کا انتظار

فلم کے میوزک کی ریکارڈنگ جمشید جان کوبھارتی کو ویزے کا انتظار

لاہور(فلم رپورٹر) پاک بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹریز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کا اثردونوں جانب کے فن کاروں اور ٹیکنیشنز پر بھی پڑا ہے۔نوجوان ڈائریکٹر جمشید جان محمد جو دو ماہ قبل اپنی نئی فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘ کا میوزک مکمل کرنے کے لیے ممبئی روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے تھے اور بھارتی ویزے کے لیے کئی ہفتے پہلے درخواست دے چکے تھے تاہم اب تک انڈین ہائی کمیشن نے ان کا ویزہ جاری نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں جب جمشید جان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ دو ماہ سے ویزے کا انتظار کررہے ہیں لیکن بھارتی حکام کی طرف سے اب تک جواب نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے ان کی فلم کا کامتاخیر کا شکار ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ جمشید جان محمدکی نئی فلم ’’جوانی لے ڈوبی‘‘کا میوزک ایم ارشد نے کمپوز کیا ہے جس کی مکسنگ اور ٹریک ریکارڈنگ ممبئی میں کی جائے گی۔ فلم کے گانے بولی وڈ سنگرز کی آوازوں میں ریکارڈ کیے جانے ہیں۔

مزید : کلچر