بحرین : دہشت گردی کے الزامات کے تحت 2 افراد کو موت کی سزا

بحرین : دہشت گردی کے الزامات کے تحت 2 افراد کو موت کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منامہ (اے پی پی) بحرین کی ایک عدالت نے دہشتگردی کے الزامات کے تحت 2 افراد کو سزائے موت اور11کو قید کی طویل سزائیں سنا دیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان افراد میں مرکزی شیعہ اپوزیشن اتحاد الوفاق کے سینیئر رکن حسن عیسیٰ بھی شامل ہیں، جنہیں دس سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کیس میں 24 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا۔ ان پر ایک دہشت گرد سیل قائم کرنے اور مختلف پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔
اس عدالتی فیصلے میں 9 افراد کو بحرین کی شہریت سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس جال میں آ گئے ، وہ داعش اور القاعدہ کے قابل نفرت اقدامات کو اسلام سے جوڑتے ہیں حالانکہ یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -