یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پر لندن اور شمالی آئرلینڈ میں مظاہرہ

یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پر لندن اور شمالی آئرلینڈ میں مظاہرہ

 برسلز/لندن(این این آئی)برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پرلندن اورشمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ادھر یورپین یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے تصدیق کی ہے کہ یورپین یونین ،رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کریگی، امید ہے برطانیہ مستقبل میں قریبی شراکت دار رہیگا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپین یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ عمل شروع کرنے کیلیے لزبن ٹریٹی کی شق 50 کو نافذ کردیا گیا ہے جس کے خلاف بلفاسٹ میں بھی احتجاج ہوا ۔ مظاہرین نے حکومتی عمارتوں کی طرف مارچ کیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے فلم’ایلس ان ونڈرلینڈ‘ کے کرداروں جیسے ملبوسات پہنے ۔ ایلس کا روپ دھارنے والی خاتون نے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے اورٹوئیڈل بننے والے شخص نے وزیرخارجہ بورس جانسن کا ماسک پہنا۔دوسری جانب یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹْسک نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے بریگزٹ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کرنے کے لیے یورپی یونین کو لکھا گیا خط انہیں موصول ہو گیا ہے، یہ تاثر دینے کی ضرورت نہیں کہ یورپین یونین اورلندن کیلئے خوشی کادن ہے،بریگزٹ کا مثبت پہلو صرف یہی ہے کہ یورپین یونین پہلے سے زیادہ متحد ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ یورپین یونین بریگزٹ مذاکرات کیدوران پْرعزم اورمتحد رہیگی اور رکن ممالک کے مفادات کاتحفظ کریگی۔ ہمارا مقصد اپنے شہریوں، کاروباراورریاستوں کوپہنچنے والے نقصان کوکم سے کم کرنا ہوگا ۔

مزید : عالمی منظر