دو ریاستی حل مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بنیاد بن سکتا ہے،اردن

دو ریاستی حل مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بنیاد بن سکتا ہے،اردن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمان(این این آئی)اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیلی،فلسطینی تنازع کے مجوزہ دوریاستی حل کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے اور دو ریاستی حل ہی عرب ،اسرائیل جامع امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ اردن کا مغربی ہمسایہ ( اسرائیل) مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کی سرگرمیوں میں تیزی لا کر امن کے مواقع کو گنوا رہا ہے۔
شاہ عبداللہ نے شام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ حزبِ اختلاف اور بشارالاسد کی حکومت کے درمیان مذاکرات کے حالیہ دور میں سیاسی عمل کا آغاز ہوجائے گا۔انھوں نے کہا کہ عرب بلاک لیبیا اور یمن میں استحکام کی بحالی کے لیے کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -