بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا

بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافہ،درجہ حرارت 46ڈگری تک پہنچ گیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے وسطی ،شمالی اور مغربی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی وارننگ جاری کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایاکہ مہاراشٹر کے علاقے بھیرا میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اس سے قبل مارچ کے مہینے میں گرمی کی اتنی شدت کبھی نہیں ریکارڈ کی گئی ۔کئی علاقوں میں گرمی کی لہر یکم اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان،مدھیہ پردیش ،گجرات، مہاراشٹر ،جنوبی اتر پردیش ،جنوبی ہریانہ ، چندی گڑی اور اڑیسہ میں شدید گرم موسم کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر