روسی حکومت پرامن مظاہرین کو رہا کرے، انسانی حقوق کے کارکن

روسی حکومت پرامن مظاہرین کو رہا کرے، انسانی حقوق کے کارکن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے روسی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گرفتار ہونے والے پرامن مظاہرین کو رہا کر دے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بدعنوانی کے خلاف مظاہروں میں شریک ان افراد کو سنائی جانے والی سزائیں بھی واپس لی جائیں۔ روسی حکام نے ویک اینڈ پر ملکی وزیر اعظم کے خلاف منعقدہ مظاہروں میں شریک ایک ہزار مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا، جن میں سے کئی کو قید اور جرمانے کی سزائیں بھی سنائی جا چکی ہیں۔ اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو بھی پندرہ دن کی سزائے قید سنائی جا چکی ہے۔روسی حکومت کے مطابق یہ مظاہرے غیرقانونی تھے، جن سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہونے کا امکان تھا۔

مزید :

عالمی منظر -