یمن میں امریکی ڈرون حملہ،القاعدہ کے چارجنگجوہلاک
صنعاء(این این آئی)یمن کے جنوبی صوبے ابین میں ڈرون کے میزائل حملے میں القاعدہ کے4 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے بتایاکہ ابین کے قصبے مضیہ کے نواح میں امریکی ڈرون نے ایک گاڑی پر 2 میزائل داغے ہیں ،جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام چاروں افراد مارے گئے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا نے یمن میں القاعدہ کے جنگجووں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔گزشتہ ماہ امریکی کمانڈوز نے القاعدہ کے بعض سرکردہ جنگجوو?ں کو ہلاک کرنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپا مار کارروائی بھی کی تھی۔