عرب خطے کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی کا پھیلاؤ ہے ،مصر

عرب خطے کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی کا پھیلاؤ ہے ،مصر

قاہرہ(این این آئی)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہاہے کہ خطے کو اس وقت سنگین چیلنج درپیش ہیں اور ان سے خطے کے ممالک کی وحدت اور سلامتی کو بھی خطرات درپیش ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ عوام عرب قیادت کی جانب سے ایک ایسے موقف کی امید رکھتے ہیں جو عرب دنیا کو پھر سے ایک صف میں لا کھڑا کرے اور خطرات کے سامنے فیصلہ کن انداز سے ڈٹ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت خطے کو سب سے بڑا درپیش چیلنج دہشت گردی کا پھیلاؤ ہے۔اس کے علاوہ عرب ریاستوں کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔السیسی نے خطے کے ممالک کے داخلی امور میں بیرونی مداخلت کے اضافے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دو جہتوں میں کام کرنا ہوگا۔ ایک تو انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے اور دوسرا یہ کہ ریاستی اداروں کو مضبوط بنا کر خطے میں جاری بحرانوں کے حل کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں۔ انھوں نے شامی عوام کو درپیش مصائب کو وقت کا اہم ترین بحران قرار دیا۔

مزید : عالمی منظر