اردن میںیاد گاری گروپ فوٹو بنواتے ہوئے لبنانی صدر منہ کے بل گر پڑے
بیروت(این ان آئی)اردن کی میزبانی میں منعقدہ 28 ویں عرب سربراہ اجلاس تمام مثبت پہلوؤں کے جلو میں ایک واقعے لبنانی صدر میشل عون کو سخت مشکل میں ڈال دیا جب وہ عرب قیادت کے گروپ فوٹو کے لیے ایک ہال میں آتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب سربراہ اجلاس کے اختتام پر عرب قیادت کے گروپ فوٹوسیشن کے لیے تمام شرکاء ایک ہال میں جمع ہو رہے تھے۔ اس دوران لبنانی صدر میشل عون بھی جیسے ہی حال کے اندر داخل ہوئے تو وہ اچانک منہ کے بل گر پڑے۔ عرب سربراہ قیادت کے ساتھ ان کی یادگاری تصویر مقبول ہونا ہو مگر ان کے منہ کے بل گرنے کا منظر پوری دنیا نے دیکھا۔ میشل عون کے گرنے کے لمحات کی ایک فوٹیج تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
لبنانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عون بہ خیریت ہیں۔ انہوں نے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ لبنانی صدر دو روز قبل اردن میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے عمان پہنچے تھے جہاں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ان کا استقبال کیا تھا۔