بغداد میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 15افراد ہلاک ، 45زخمی

بغداد میں خودکش ٹرک بم دھماکا، 15افراد ہلاک ، 45زخمی

 بغداد(این این آئی)عراقی دارلحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیے جانے والے خودکش ٹرک بم حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرا ت کو عراقی وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر کیے جانے والے خودکش ٹرک بم حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ شب کیے جانے والے اس حملے میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرے آئل ٹینکر کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ تاہم اس طرح کے حملے قبل ازیں داعش کی طرف سے کیے جاتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر