بحریہ روم میں کشتی کو حادثہ،140 سے زائد مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے

بحریہ روم میں کشتی کو حادثہ،140 سے زائد مہاجرین سمندر میں ڈوب گئے

طرابلس(این این آئی)لیبیا سے روانہ ہونے والے مہاجرین کی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 140 سے زائد افراد کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے گزشتہ روز یہ بات گیمیبیا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے حوالے سے بتائی جسے ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔ اس نوجوان کے مطابق زیادہ تر مہاجرین کا تعلق نائجیریا، مالی اور گیمبیا سے تھا۔ اس کشتی کے حادثے سے قبل رواں برس اب تک لیبیا کے ساحل کے قریب 590 مہاجرین سمندر میں ڈوب یا لا پتہ ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء اطالوی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ منگل اور بدھ کے دن اس نے لیبیا سے روانہ ہونے والے 1,100 مہاجرین کو سمندر سے بچایا۔

مزید : عالمی منظر